7

نجی کالونیز میں واقع تمام تفریح پارکس پی ایچ اے کی تحویل میں دئیے جائیں گے،لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں تمام ہاؤسنگ کالونیوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو برداشت نہیں کریں گے،مربوط حکمت عملی کے تحت اس پر قابو پائیں گے،شہر میں موجود تمام پارکوں کو خواہ وہ کا لونیز میں موجود ہیں پی ایچ اے کی تحویل میں دیا جائے گا،اس سلسلے میں ایم ڈی اے اور پی ایچ اے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،ہاؤسنگ سکیموں میں پارکوں کی حالت کو بہتر کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم سے ملاقات کے موقع پر کیا،اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے،شجرکاری مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر شجرکاری جاری ہے،رواں سال بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا ملتان ریجن طاہر انصاری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں