16

نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

لاہور(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس گروپ سے اب کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے،صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، انھیں لیڈر تسلیم کیا تھا لیکن وہ اس قابل ہی نہیں ہیں،میں ان کیساتھ ہر پیشی پر گیا لیکن جب مجھ پر مشکل آئی تو انہوں نے مجھے فون کال تک نہیں کی،نذیر چوہان اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جا کر شکریہ ادا کروں گا،جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہو گیا تو اب ترین ہم خیال گروپ بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں