6

نشتراکیڈمک کونسل کا اجلاس،چار سالہ بی ایس پروگرام سمیت نئے پروگراموں کی منطوری

ملتان،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت نشتر اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،مختلف تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کیے گئے،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی زیر صدارت نشتر اکیڈمک کونسل کا اجلاس نشتر ہسپتال ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں رجسڑار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، پرنسپل نشتر میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین اور ممبران نے شرکتِ کی،جس میں چار سالہ بی ایس پروگرام ( ٹیکنالوجسٹ) کے نصاب کی منظوری سمیت نئے پروگراموں کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی،حیات ظفر آڈیٹوریم کی ریپیرنگ کے حوالے سے فنڈز ریزنگ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور نشتر میڈیکل کالج کے شعبہ اناٹومی میں قائم میوزیم کو ڈاکٹر شاہد منصور نظامی شہید کے نام منسوب کرنے تجویز پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،ایم بی بی ایس طلبا وطالبات کے لے امتحانات کے چانسز کی تعداد کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق ہی رکھنے پر اتفاق ہوا جس کی رو سے پہلے اور دوسرے سال کے لیے چار جبکہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے بعد مجموعی طور پر دس چانسز ہوں گے،نشتر اکیڈمک کونسل کے ممبران کے لیے الیکشن کی تاریخ آٹھ جولائی 2021 مقرر کی گئی اور نشتر میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 18 جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں یونیورسٹی سے منسلک تمام افسران کو موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اور اتفاقیہ چھٹی کے دوران اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے مجاز افسر سے منظوری لینے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اجلاس میں ڈاکٹرز کے لیے ریذیڈنشل ٹاور کو یونیورسٹی کے احاطہ سے باہر تعمیر کرنے اور کار پارکنگ کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں تزئین و آرائش کے منصوبوں کو بھی جاری رکھنے پر اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ہدایت پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ دنوں میں وفات پانے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں