6

نشترروڈ پر قائم تجاوزات مسمار،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ پر6افراد گرفتار

ملتان میں نشتر روڈ پر انکروچمنٹ کے خلاف گرینڈ آپریشن، نشتر موڑ سے سرکٹ ہاوس چوک تک تمام عارضی اور مستقل تجاوزات مسمار کردی گئی،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پر 6 افراد گرفتارکرکے جرمانے بھی عائد کئے گئے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر نشتر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور سول ڈیفنس فورس نے آپریشن میں شرکت کی،نشتر روڈ کے دونوں اطراف میں قائم تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق نشتر موڑ سے سرکٹ ہاوس چوک تک تمام عارضی اور مستقل تجاوزات گرا دی گئیں،تجاوزات کی زد میں آنیوالا ایک ٹرک سامان قبضے میں لے گیا،غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ روڈ پر پارک کی گئی 13 گاڑیوں کے مالکان پر 6500 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا،نشتر روڈ پر پارک کی گئی ایمبولینسز کو بھی ہٹا دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ایمبولینس سروس کے مالکان کو سی ای او ہیلتھ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں