18

نشتر برن یونٹ میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،حکومت نے 4 سو ملین کیئر سنٹرز کے قیام کیلئے مختص کئے ہیں،آشفہ ریاض فتیانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر وومن ڈو یلپمنٹ پنجا ب آ شفہ ریا ض فتیا نہ نے نشتر برن یونٹ کا دورہ کیا،صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے برن یونٹ میں ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کیا،صوبائی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا اور پرو وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود بھی انکے ہمراہ تھے،صو با ئی وزیر وومن ڈو یلپمنٹ پنجا ب آ شفہ ریا ض فتیا نہ نے کہا کہ ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے مرکزی اداروں میں سے بی بی ڈے کئیر سنٹرز بنائے جارہے ہیں،معاشرے کی ترقی کیلئے ورکنگ خو اتین کو با اختیا ر بنانا اور سہولیات دینا ناگزیر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ خو اتین کو تعلیم کے ساتھ سا تھ خود اعتما دی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے 4 سو ملین کئیر سنٹرز کے قیام کیلئے مختص کئے ہیں،صوبائی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 146 ڈے کئیر سنٹر ز فعال،مزید 67 ڈ ے کئیر سنٹرز کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں،ڈے کئیر سنٹرز میں بچو ں کی نگہداشت، خورا ک اور تفر یح کےلئے تمام سہو لتیں فر اہم کی گئی ہیں،چیئرمین پاک اٹالین برن سنٹر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں