26

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں اوور سیز پاکستانیزکیلئےعلیحدہ کاونٹر قائم

ملتان،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے اوور سیز پاکستانیز کی ویکسینی نیشن کے لئے احسن اقدام کیا ہے،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں اوور سیز پاکستانیز کے لئے علیحدہ کاونٹر قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا،اے سی سٹی خواجہ عمیرمحمود اور ایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹر شاہدمحمود بخاری بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر24 گھنٹے کھلا رہے گا،ڈپٹی کمشنر نے اوور سیز پاکستانیز کے لئے قائم کاونٹر کو وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے اوور سیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی کثیر ترسیلات زر وطن بھیجتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں علیحدہ کاونٹر کے قیام سے اوور سیز پاکستانیوں کی ویکسی نیشن کا عمل آسان کردیا گیا ہے،ویکسی نیشن سنٹر میں ویٹنگ رومز اور آبزرویشن رومز قائم کئے گئے ہیں،اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے وسیع پارکنگ اور پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی موجود ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ عام شہریوں کی کے لئے بھی24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہے،ویکسی نیشن سنٹر میں مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ کاونٹر قائم کئے گئے ہیں،حکومت کی طرف سے ضلع ملتان کے لئے ویکسین کی ترسیل شروع کردی گئی ہے،شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ تیز کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں