20

نشتر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز فوری طور پر 200 سے بڑھا کر 315 کرنیکا فیصلہ

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)کورونا کے مریضوں میں اضافے کی صورت حال کے پیش نظر وائس نشتر کورونا مینیجمنٹ کمیٹی نے ہنگامی فیصلے کئے،نشتر ہسپتال میں مریضوں کیلئےسہولیات میں فوری طور پر اضافے کا فیصلہ کیا گیا،نشتر میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص بیڈز فوری طور پر 200 سے بڑھا کر 315 کر دئیے گئے،وائس چانسلر نشتر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ کورونا آئسولیشن بیڈز کی تعداد 128 سے بڑھ کر 224 اور آئی سی یو بیڈز کی تعداد 72 سے بڑھ کر 91 ہوگئی،انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی 70 سے بڑھا کر 79 کر دی گئی،کورونا کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کرونا وارڈز میں ماسک اور حفاظتی لباس کے استعمال کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں