9

نشتر2 منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کمشنر ارشاد احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو نشتر2 کی مقررہ مدت میں تعمیر کا ٹاسک سونپ دیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا اچانک دورہ کیا،جبکہ ڈی سی ملتان عامر کریم خان بھی ہمراہ تھے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے،حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے بارے کوشاں ہے،اوراس سلسلے میں 5ارب 75 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں،نشتر 2 کی تکمیل سے نشتر 1 پر بوجھ کم ہوگا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی پرکشش رہائش گاہیں فوری تعمیر کی جائیں تاکہ علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر میسر ہوں،سول ورک کیساتھ مشینری خریداری کا ٹینڈر عمل شروع کیا جائے،تاکہ تاخیر سے بچا جاسکے ،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 463 کنال 18 مرلے پر نشتر 2 فیز کا کام جاری ہے،نشتر 2 پر 9 ارب روپے لاگت آئے گی، پہلی فیز 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے،جبکہ کیفیٹیریا، سرائے، ڈاکٹروں نرسوں کے رہائشی بلاک بھی نشتر2 فیز1 کا حصہ ہے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی عامر کریم نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف ،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں