4

نشے کی لت میں مبتلا کانسٹیبل نوکری سے برطرف ،دوسرے کی تحقیقات کا حکم

رحیم یارخان(نمائندہ پی پی این اردو)نشے کی لت میں مبتلا ثابت ہوجانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کردیا،کچھ عرصہ قبل آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پولیس افسران و کانسٹیبلان کے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے جس پر رحیم یارخان میں صرف 7پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے دو کانسٹیبلان نشے کی لت میں مبتلا پائے گئے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کانسٹیبل وسیم سجاد کونوکری سے برطرف کردیا جبکہ دوسرے کانسٹیبل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ ضلع رحیم یارخان میں صرف7پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹ کروائے گئے تھے جبکہ ضلع میں 2ہزار500سے زائد افسران واہلکاران تعینات ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا جاری عمل روک دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں