7

نظریاتی کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،بلاول زرداری

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر نااہل حکومت سے بائیس کروڑ غریب عوام کی جان چھڑائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد سے دورہ ملتان کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی بڑی سیاسی عوامی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے نجات کے لئے دن رات کوشاں ہے،اسی لئے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دے تاکہ نااہل حکمرانوں سے جان چھڑائی جاسکے،جنہوں نے گذشتہ تین سالوں کے دوران عوام کو سوائے معاشی بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا جو آج خودکشیوں، خود سوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے نظریاتی کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس پر پارٹی قیادت کوفخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں