14

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی، اشتہار جاری کرنےکی اجازت

لاہور(بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنےکی اجازت دیدی گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کے معاملے پر دو تحصیلوں میں واقع جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی، سابق وزاعظم کے نام تحصیل رائیونڈ میں دو زرعئ اراضی ہیں ، ان کے نام تحصیل کینٹ میں 135اپر مال کمرشل جائیداد ہے،جائیدادوں کی نیلامی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز نے اجازت مانگی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نیلامی اشتہار کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا،سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی،11سو 28کنال اراضی کا تخمینہ لگا کر تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،موضع میاں میر ،مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں چند روز میں نیلام ہونے کا امکان ہے،موضع میاں میر 135 اپر مال پر واقع دو کنال 8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا تخمینہ 20کروڑ48لاکھ 32ہزار روپے میں نیلامی کا فیصلہ کیا گیا،موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی 3ارب 4کروڑ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا، موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی کی نیلامی 91کروڑ 34لاکھ روپے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی،تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کمیٹی کے کنونیئر مقرر کئے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ کمیٹی کے کنونیئر ڈپٹی کمشنر لاہور مقرر کر دیئے گئے، کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں