11

نوجوان قیادت ہی حلقہ کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،شکیل جوئیہ کا کارنر میٹنگ سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پی پی 214 کے امیدوار شکیل جوئیہ نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کا سونامی حکمرانوں کو بہا لے جائیگا،آئے روز پٹرولیم مصنوعات،یوٹیلٹی بلز اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،مہنگائی اور بیروزگاری سے گھبرائی و ستائی عوام نے نااہل حکمرانوں کیلئے بددعاوں کی جھولیاں اٹھا لی ہیں،ان خیا لات کا ظہار انہوں نے محمد یاسین بھٹی کی رہائش گاہ یونین کونسل 68 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بھٹی برادری،سیال برادری پٹھان برادری کے سربراہ محمد یوسف بھٹی،مہر اسلم سیال،مہر ذوالفقار،محمدافتخار،اقبال حسین پٹھان،محمد اسلم پٹھان، طلحہ ارشاد،محمد غلام حسین، محمد حسن، محمد امیر خان، محمد رضوان بھٹی، محمد قاسم جنجوعہ، محمد ماجد،چا چچا عبد الستار نے شکیل جوئیہ کی حمایت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی حلقہ کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،شکیل جوئیہ نے پیپلز پارٹی کی بانی مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی 11ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ان کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی، ملک میں استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے ریاستی ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم و قائد حز ب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں متحد ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں