12

نوجوان کو گلے میں زنجیر ڈال کر انسانیت سوز سلوک کرنے کے معاملے میں نظر بند ملزم کو رہا کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں نے نوجوان کو گلے میں زنجیر ڈال کر مبینہ طور پر انسانیت سوز سلوک کرنے کے معاملے میں نظر بند ملزم وسیم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،ملزم کے خلاف سنسنی خیز ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور دہشت پھیلانے کا بھی الزام ہے،قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم وسیم نے کونسل چوہدری عمر حیات کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر انسانیت سوز سلوک کرنے کا الزام ہے اسے کچہری گیٹ سے پولیس نے دھر کر جیل بھجوا دیا تھا،یاد رہے کہ اس کیس کا مرکزی ملزم بابر مرغی ہے جو پیشہ ورانہ مجرم بتایا جاتا ہے،ملزمان کی شہری ندیم کے گلے میں زنجیر ڈال کر بار بار معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سی پی او نے نوٹس لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں