18

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،سماعت کے دوران پولیس نے سخت سکیورٹی میں ملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی جج شائستہ کنڈی کی عدالت پیش کرتے ہوئے اسے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم کی حد تک اب تک کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے،عدالت نے کہا کہ اب تک کچھ نہیں ہوتا، مکمل تفتیش مکمل ہی ہوتی ہے، پولیس والے تو بادشاہ لوگ ہی، وہ تو ضمنی چالان بھی لاتے رہتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم ظاہر جعفر کہاں ہے ؟ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتے ہو کیا؟اس پر ملزم نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 16 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں