22

نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے،شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر دہشتگرد بھیجنے کا الزام جھوٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت، اسرائیل، این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں