11

نور مقدم کے قاتل کو کڑی سے کڑی سزا ملنے چا ہئے،سلمان جاوید

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر سلمان جاوید کا کہنا ہے کہ نور مقدم کے ظالمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، نور مقدم کے قاتل کو کڑی سے کڑی سزا ملنے چاہئے، تاکہ معاشرہ میں خواتین محفوظ رہ سکیں،قاتل ظاہر شاہ نے نور مقدم کو دو روز تشدد کا نشانہ بناتا رہا،ملزم کے والدین اور گھر میں موجود چوکیداروں نے بھی معصوم نور کو نہیں بچایا، سلمان جاوید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کو نور کے کمرے سے پستول کی گولیاں اور کوکین بھی ملی جب کہ تیز دھار آلہ بھی ملا جس سے نور مقدم کا گلہ کاٹا گیا، ملزم نے جس طرف مور مقدم کو قتل کیا اسی طرح ملزم کو سرعام پھانسی دیکر ملک میں مثال پیدا کی جائے کہ ایسے عمل کی سزا بھی ایسی ہونی چاہیے،پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر سلمان جاوید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو ایسے کیسز میں سرعام پھانسی کے حوالے سے قانون سازی کرنی چاہئے تاکہ ملزمان خواتین کو قتل کرنے سے پہلے اپنے انجام کا ضرور سوچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں