9

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے موٹروے پر اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور(بیورو رپورٹ)گوجرہ کے قریب نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے 18سالہ لڑکی کو موٹروے ایم فور پر اجتماعی زیادتی کا شانہ بنا دیا، متاثرہ لڑکی کو ایک ملزمہ نے انٹرویو کے لئے بلایا تھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 18 سالہ ارم النساء نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ اس کو موبائل پر میسج آیا کہ آپ کی نوکری کے بارے گوجرہ میں انٹرویو ہے، جب وہ انٹرویو دینے کے لئے گوجرہ پہنچی تو ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ اسے سیاہ رنگ کی گاڑی میں بٹھا کر موٹر وے ایم فور پر فیصل آباد کی جانب لے گئے اور گاڑی میں ہی 18 سالہ ارم النساء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور فیصل آباد انٹر چینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور ڈی این اے کروایا جا رہا ہے،خاتون ملزمہ سمیت تینوں ملزمان فرار ہو گئے،جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر دیا مگر معاملہ بظاہر مشکوک لگ رہا ہے تاہم حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں