26

نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کرنے کیساتھ ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو موثر بنائیں،منیجنگ ڈائریکٹر

ملتان،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے ساتھ ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو موثر بنائیں،تاکہ نہ صرف سیوریج کمپلینٹس کی تعداد میں کمی لائی جاسکے بلکہ مون سون بارشوں کے پانی کی بروقت نکاسی کو بھی ممکن بنایا جا سکے،انہوں نے سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر رات کی شفٹ میں ملازمین کی حاضری سے متعلق تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹمبر مارکیٹ میں سیوریج لائنوں کی صفائی،انصار چوک،علی چوک پر ڈسپوزل پمپوں کی ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق ممتازآباد سیوریج سب ڈویژن نے شریف پورہ،عثمان پورہ،محبوب کالونی قاسم پور سیوریج سب ڈویژن نے دنیا پر روڈ،لاثانی کالونی، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن نے کے بلاک شاہ رکن عالم کالونی، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن نے چوک کمہاراں والا، بسم اللہ کالونی، باوا صفرا روڈ، عثمان آباد گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے فیض ٹاؤن،گلگشت کالونی نزد جی پی او، سورج میانی سیوریج سب ڈویژن نے چوک فوارہ ، ٹیناں والی کھوئی، کالرو کالونی ،گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن نے علی ٹاون مشتاق کالونی حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن نے ٹیپو سلطان کالونی، چاہ انگوری والا ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن نے ٹمبر مارکیٹ ، چاہ جالی والا، دائرہ بستی کے درجنوں مین ہولز کی بھرپور صفائی کی گئی،جبکہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر جمعرات کے روز سورج میانی سیوریج سب ڈویژن نے نشتر ہسپتال میں سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے ٹیموں اور مشینری کے ذریعے بھی خصوصی آپریشن کیا اور متعدد مین ہولز کی صفائی کے ساتھ بندش کو بھی دور کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں