5

نیازی حکومت کو فی الفورنہ ہٹایا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے،جمشید دستی

ملتان(سٹاف رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت و بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے حالیہ بجٹ میں غریب قوم کو ریلیف دینے کے دعوﺅں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے،ابھی مزید ایسے کئی منی بجٹ آئیں گے اگر نیازی حکومت کو فی الفورنہ ہٹایا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے،کیونکہ اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،محب وطن قوتیں نااہل حکمرانوں سے غریب قوم کی جان چھڑائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے رہنما این اے 154کے امیدوار قدیر خان اور ممبر سی ای سی میاں اظفر علی سمرا المعروف چھوٹا دستی سے کی گئی ملاقات میں کیا،جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ ماضی کی جماعتیں ہوں یا پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی سب اپنی اپنی کرپشن و لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے دعویداروں نے سرائیکی خطہ کی مظلوم و محکوم عوام کو سوائے محرومیوں کے سوا اور کچھ نہیں دیا صورتحال یہ ہے کہ سرائیکی خطہ کے بعض علاقوں میں آج بھی انسان اور جانور اکٹھے پانی پی رہے ہیں اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی صرف یہی نہیں بلکہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے غریب شہری مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں پہنچ رہے ہیں تعلیم کے شعبہ کی بہتری نہ ہونے کی وجہ سے ہم آگے بڑھنے کی بجائے مزید پستی و تنزلی کی طرف جارہے ہیں زراعت کے شعبہ کی بدحالی پوری قوم کے سامنے ہے 70فی صد زراعت سے وابستہ ہونے کے باوجود آج آٹا، چینی کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہے علی پور قاتل روڈ پر روزانہ درجنوں افراد آئے روز حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں پہنچ رہے ہیں جب تک نااہل حکمرانوں کو ایوانوں سے نہیں نکالا جائے گا اور باصلاحیت، پڑھی لکھی ، دیانتدار قیادت جب تک ایوانوں میں نہیں آئے گی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کا پہیہ مستحکم نہ ہو سکے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں