20

نیب آرڈیننس کی منظوری ،عمران خان نے پارلیمنٹ کی حیثیت کو ختم کرنے کا اچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا،پی پی رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور جنوبی پنجاب کے سٸینیر ناٸب صدر خواجہ رضوان عالم نے سلیکٹڈ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے کر پارلیمینٹ کی حیثیت ختم کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے سے انکار اور صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے فیصلے کو آمرانہ ڈکٹیٹر شپ کا تسلسل اور طرز حکمرانی قرار دیا ہے، یاد رہے کہ یہ وہی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ہیں جب انہوں نے پشاور بی آر ٹی، بلین ٹری منصوبہ ، تعمیر اسکول پروجیکٹ ، مالم جبہ اسکینڈل کی تحقیقات ، پرویز خٹک کو گرفتار کرنے اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی بات کی تھی تو عمران خان کے ایک دوست کے ٹی وی چینل سے ان کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کے بعد چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کبھی بھی حکومتی وزیروں کی کرپشن لوٹ مار اور ان پر تحقیقات کی بات نہیں کی،پارٹی رہنمائوں نے الزام عاٸد کیا کہ حکومت ایک بوڑھے شخص کو چیئرمین نیب کے عہدے پر رکھ کر بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا کام لے کر اپنی لوٹ مار بچانا چاہتی ہے، اگر عمران خان ایماندار ہوتے تو یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر حل کرتے نئے چیئرمین نیب کی تقرری کرتے، لیکن عمران خان اور ان کے وزیر مشیر سب چور ہیں ان کو پتہ ہے کہ کوئی ایماندار چیئرمین نیب ہوگا تو ان کے سارے وزیر مشیر بشمول عمران خان جیل میں ہونگے،پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ  ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے اور اب بات ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے،حکومت نے ہر وعدہ پورا کر دیا اور بات بہت آگے نکل چکی ہے، بات ایک کروڑ نوکریوں سے بہت آگے نکل چکی ہے، ڈالر کی قیمت 172 سے آگے نکل چکی ہے، چینی کی قیمت 110 سے آگے نکل چکی ہے، پٹرول کی قیمت 127 سے اگے نکل چکی ہے، بجلی کی قیمت 20 روپے یونٹ سے آگے نکل چکی ہے، انصاف دینے میں پاکستانی اتنا آگے نکل گیا کہ 120 واں نمبر آگیا، پاسپورٹ اتنا آگے نکل گیا صومالیہ اور یمن کے پاس پہنچ گیا، مہنگائی اتنی آگے نکل گئی کہ آسمان کو چھونے لگی، کرپشن اتنی آگے نکل گئی کہ 126واں نمبر آگیا،پارٹی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ آج یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے غریب عوام دعائیں مانگ رہی ہے عمران خان ان کے وزیر مشیر بھی کہیں آگے نکل جائے تاکہ غریب پاکستانیوں کی ان سے جان چھوٹے اور سکھ کا سانس لیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں