18

نیشنل لیبر الائنس کے زیر اہتمام محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر الائنس کے زیر اہتمام محکمہ زرعی انجینئرنگ کے آفیسرریاض احمد جوئیہ ملازمین اسلم گجرالمعروف ملنگ،محمد شفیق کلرک،سید مصطفی مکینک،محمد اشرف ارائیں مالی،چوہدری اشرف نمبردار کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے کی مہمانان خصوصی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میاں اسد اللہ راشد،زرعی انجیئنر حارث عبداللہ خان خٹک،ویل ڈرلنگ ملتان ریجن انجینئرعبد الحئی فیصل تھے، تقریب میں ا نجینئر ہمایوں حنیف،انجینئر شکیل انور، انجینئرمحمد کاشف سمیت محکمہ ملازمین نے شرکت کی تقریب میں نیشنل لیبر الائنس مشاورتی کونسل کے فیصلہ کی روشنی میں ریٹائرڈ ملازمین میں شیلڈز،تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے اور ان کی محکمہ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میاں اسد اللہ راشد،حارث عبداللہ،غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ کسی ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی تقریب ان کی محکمہ کے لیے شاندار خدمات کا اعتراف ہے ایسے ملازمین کے لیے اسی شان و شوکت سے تقریبات کا اہتمام ان کا حق ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غازی احمد حسن کھوکھر نے ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ملازمین کی پروموشن اور ان کے بچوں کی تعناتیاں تاخیر کا شکار ہیں اور اسٹاف کی قلت بھی دور کی جائے جس پر ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میاں اسد اللہ راشدنے کہا کہ پروموشنز کے لیے دو ماہ میں حقداران کو مل جائے گی تعنیاتی مسئلہ حکومتی پالیسی کے مطابق سرانجام پائے گااس مقصد کے لیے حکام بالا کو لکھا جائے گا تقریب میں بابر زمان،شہروز خان،ملک سرفراز کھوکھر،رفیع خان،نعیم راجپوت،محمد اعظم،علامہ سیف اللہ نیازی،محمد آصف،افتخار حیدر،جان محمد،محمد فیاض،جاوید کھوکھراور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں