11

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ایس ایس پی آفس سیکٹر ون ملتان M-5 میں ایک روزہ کیمپ برائے کرونا ویکسینیشن کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کے ایس ایس پی آفس سیکٹر 1 ملتان ایم 5 میں 1 روزہ کیمپ برائے کرونا ویکسینیشن کا انعقاد کیا گیا،سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز سمیت تمام سیکٹر کے افسران و ملازمین نے ویکسینیشن کرائی،تفصیلات کے مطابق کرونا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کے ایس ایس پی آفس سیکٹر 1، ایم 5 ملتان میں 1 روزہ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں آفیسران و ملازمان کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لگائی گئی،اس موقع پر ایس پی رانا سرفراز نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کروا کر ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے،کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام آفیسر زیادہ سے زیادہ محفوظ درمیانی فاصلہ رکھیں۔ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں اور میل جول کم رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں