14

نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثرغلط ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے پاکستان کو تنہا کرنے کا تاثرغلط ہے، ایک وقت آئےگا جب دنیا سے ٹیمیں پاکستان کھیلنےآئیں گی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں،اب آسٹریلیا کو بھی ایک جعلی تھریٹ ای میل مل جائےگی، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے دن ہی کہہ دیا تھا اب انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں