9

‘نیوزی لینڈ کو فیک آئی ڈی کے ذریعے دھمکیوں بھرے پیغامات بھارت سے بھیجے گئے’

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو فیک آئی ڈی کے ذریعے دھمکیوں بھرے پیغامات بھارت سے بھیجے گئے، کیوی ٹیم کودورہ پاکستان سے روکنے کی دھمکی احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے دی گئی، نیوزی لینڈکی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نےان کی ٹیم پرسکیورٹی کیلئےلگائی،وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے سے متعلق حقائق پیش کئے، ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو فیک آئی ڈی کے ذریعے دھمکیوں بھرے پیغامات بھارت سے بھیجے گئے، مقدمہ درج کرکے ایف آئی اے حکام انٹرپول سے رابطہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سنڈے گارڈین نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے خلاف دھمکی آمیز آرٹیکل لکھا، نیوزی لینڈکے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی، اس ای میل اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستان ہی نہیں عالمی کرکٹ کے خلاف سازش تھی، نیوزی لینڈ کو چاہئے کہ ملنے والے تھریٹ کو پاکستان سے شیئر کرے،برطانیہ نے دورہ منسوخ کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کا بہانہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا،جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں،اب آسٹریلیا کو بھی ایک جعلی تھریٹ ای میل مل جائےگی، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے دن ہی کہہ دیا تھا اب انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں