3

نیو نقشبند کالونی کے مکینوں کا سوٸی گیس کلرک کے خلاف احتجاج

ملتان،ملتان کے علاقہ نیو نقشبند کالونی کے مکینوں نے محکمہ سوئی گیس کے کلرک بادشاہ ملازمین کی دور دراز سے آنے والے ملازمین کے مسائل حل نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوئی گیس حکام بالا سے فی الفور نوٹس نہ لئے جانے پر سوئی گیس ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت نیو نقشبند کالونی کے رہائشی محمد طارق نے کی،جبکہ احتجاجی مظاہرے میں ریاض، ساجد، عمران، ناصر، یوسف،رضا، صلاح الدین، زبیر، آصف ودیگر نے شرکت کی،مظاہرین کا کہنا تھاکہ سوئی گیس کے دفتر میں دور دراز سے آنے والے سائلین کو سوئی گیس ملازمین روزانہ چکرلگوارہے ہیں سوئی گیس کا میٹرلگوانے کے لئے تین برس قبل درخواست دی،لیکن آج تک میٹر نہیں لگا دفتر درخوست نکلوانے گئے تو سوئی گیس کلرک ملازم عاطف حمید انتہائی جارحانہ رویہ اختیار کرتا ہے لوگ قطاریں میں کھڑے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین شدید پریشانی سے دوچار ہیں عوام کے پیسوں سے تنخواہ لینے مصروف ہیں جبکہ لوگوں کا خیال نہیں کرتے اگر ان کا میٹر نہ لگا اور سائلین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہ کیا گیا تو وہ اہلیان علاقہ کے ہمراہ سوئی گیس ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔سرکاری ملازمین کے اثاثہ چک کیا جائے ا علیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جارحانہ ملازمین خلاف نوٹس لیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں