20

ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا،شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، شہباز شریف وہی پالیسی اپنا رہا ہے جو اس نے نواز شریف کو سعودیہ سے لانے کیلئے اپنائی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کیلئے سیاست کر رہی ہے، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے، یقین ہے آپ جیسی نالائق اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کریں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں، کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں