19

ن لیگ روایتی غنڈہ گردی سے باز رہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(بیورو رپورٹ)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ روایتی غنڈہ گردی سے باز رہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی طاقت سے جواب دیں گے،معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیمپوں میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، ن لیگ کے کیمپ ووٹرز کے منتظر، رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی ن لیگ منہ کی کھا رہی ہے، پی ٹی آئی انشاءاللہ معرکہ سر کر رہی ہے،فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پی پی 38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا، مافیا نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں، مافیا نے حلقہ کی عوام کیلئے کچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پی پی 38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے، پی ٹی آئی یہاں کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے، نیا، بدلتا، ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں