11

ن لیگ کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمر بھر آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی فرمانروائی اور شہری حقوق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل رہے،ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں