6

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کاوشیں رنگ لائیں،ہسپتال میں خالی سیٹوں پر بھرتیاں جاری


ملتان(راو نعمان سے)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر احمد اعجاز مسعود کی کاوشیں رنگ لے آئیں،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر مختلف شعبوں کی چودہ ڈاکٹروں کے بطور اسسٹنٹ پروفیسرز کے آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں ،ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تعیناتیاں نشتر کی فیکلٹی کو پوار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گی ترجمان کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ خالی سیٹوں پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے بعد بہت جلد تعیناتیاں کردی جائیں گی۔ طبی حلقوں کی جانب سے وائس چانسلر احمد اعجاز مسعود کے یونیورسٹی کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات کو سراہا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں