10

واسا اور روڈز سمیت تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنائیں،ڈی سی عامر کریم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سب سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کو فعال کرکے اس خطے میں ترقی کے سفر کی رفتار دگنی کردی،قومی تعمیر نو کے محکموں کا الگ سیٹ اپ بننے سے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور ہورہی ہیں،جس سے عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ واسا اور روڈز سمیت تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنائیں اور صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کریں،انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ اولڈ شجاع آباد روڈ سیوریج پراجیکٹ سمیت تمام منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے اور روڈز کو دوبارہ بحال کرکے ٹریفک بحال کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ روڈز کو حکم دیا کہ فنڈز کو ٹارگٹ کے مطابق خرچ کرکے ضلع کی رینکنگ کو بہتر کیا جائے،اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں