4

واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے،چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتان

ملتان،چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتا ن رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ ملتان کے شہریوں کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے،خصوصا جن علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کے کام جاری ہیں،وہاں پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکنہ دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور سورج کنڈ روڈ پر واسا سے متعلق تمام کام 30 جولائی تک مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں، ریکوری سے متعلق دی جانے والی بریفنگ اور غازی یونین (سی بی اے) کے آفس میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے منعم سعید، غازی یونین کے صدر ملک وحید رجوانہ سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے اس دوران مزید کہا کہ واسا کا شعبہ ریکوری ادارہ میں ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی کاوشوں سے جس طرح شعبہ ریکوری کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوری کا حجم ساڑھے تین کروڑ روپے سے بڑھ کر جون 2021 کے مہینے میں چھ کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچا ہے میں ایم ڈی واسا اور ان کی پوری ٹیم کو اس بڑی کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ واسا کی سیور مین اور ریکوری اہلکار ہمارا فخر ہیں ان کی پرموشن، الاؤنسز، میڈیکل کی سہولت سمیت تمام امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بہت جلد ملازمین کی میڈیکل کی سہولت کے لئے ایک ہسپتال کو پینل پر لایا جائے گا قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے چیئرمین ایم ڈی اے کو واسا کے جاری منصوبوں خصوصاََ مچھلی مارکیٹ چوک پر 54 انچ کی سوریج لائن کی بندش اور متبادل انتظامات، شعبہ ریکوری کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں