9

واپڈا ملازمین پر تشدد کرنے کے الزام میں 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)واپڈا ملازمین پر ڈنڈے برسانے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تفصیل کے مطابق بدھلہ سنت پولیس کو ایس ڈی او عمیرظفرنے بتایا کہ ملزمان ممتازاورمقبول چک4ہانس میں ڈائریکٹ تار لگاکر ٹربائن چلائی ہوئی تھی اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ڈنڈے برسادیئے اورجھگڑے کیدوران کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں