9

واپڈا ٹاؤن فیز تھری الاٹیز کا احتجاجی اجلاس،منصوبہ میں تاخیر پر اربوں ڈوبنے کا خدشہ

ملتان، واپڈا ٹاؤن فیز تھری الاٹیز کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوا، منصوبہ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا،خدشات اربوں ڈوبنے کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا،وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری کوآپریٹوسے مداخلت کی اپیل اجلاس میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا،اس سلسلہ میں فیز تھری الاٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شرکاء نے واپڈا ٹاؤن فیز تھری رہائشی منصوبہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اس حوالہ سے تجاویز دیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں الاٹیز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گیں جس میں ڈائیلاگ،ایونٹ منیجمنٹ،میڈیا کمیٹیاں شامل ہو ں گیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر بنیامن،رانا افضل اور ڈاکٹر ثریا منظور نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے الاٹیز نے پانچ سال قبل الاٹمنٹ فائلیں خریدیں اور ہزاروں افراد نے جو کہ اندرون بیرون ممالک رہتے ہیں اپنے گھر بنانے کے لیے اپنی محنت کی کمائی خرچ کی لیکن تاحال کسی قسم کی رہائشی سرگرمیاں نظر نہیں آ رہیں اور نہ ہی منصوبہ شروع ہونے کا کوئی منظر نامہ تحریری یا زبانی نظر نہیں آ رہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،سیکرٹری کوآپریٹو سمیت واپڈا انتظامیہ رہائشی منصوبہ میں تاخیر کا نوٹس لیں اور زمہ دران کا محاسبہ کریں انتظامی کمیٹی کا فوری الیکشن کرایا جائے اور متاثرین کے اربوں روپے بچائے جائیں انہوں نے کہا کہ متاثرین اب خاموش نہیں بیٹھیں گے اور سوشل میڈیا سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے زریعے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے اجلاس میں مصطفی، زیشان صدیقی،کامران حفیظ،ڈاکٹر نعیم،غلام حسین،محمد ارشاد،سید احتشام الحق،ڈاکٹر تسنام پاشادیگر الاٹیز نے شرکت کی،واپڈا ٹاؤن فیز تھری الاٹیزکے احتجاجی اجلاس سے ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر بنیامن،رانا افضل اور ڈاکٹر ثریا منظور و دیگر نے خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں