15

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے آگاہی کلچرل شو،آبادی کو کنٹرول کئے بغیرمعاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے،کلچرل شوز اور ثقافتی سرگرمیاں بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کا موثر ذریعہ ہیں،ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چھوٹا گھرانہ پالیسی پر عملدرآمد کرنا چاہئے،تاکہ ملکی وسائل پر بوجھ میں کمی لائی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام رضا ہال میں منعقدہ کلچرل شو سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا،کلچرل شو سے ایم پی اے سبین گل نے بھی خطاب کیا،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر مظہر اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حماد دلاور بھی موجود تھے،کلچرل شو میں کورونا ایس او پیز کی بھرپور تقلید کرتے ہوئے میجک شو،کلچرل ڈانس اور فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کلچرل شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں ہر طرح کی معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا ہے،اس حوالے سے ورلڈ پاپولیشن ڈے بھی موثر انداز میں منایا نہیں جاسکا،تاہم ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کلچرل پروگرامز اور دیگر آگاہی مہمات کے ذریعے عوام میں آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور پیدا کیا جاسکے،علی شہزاد نے کہا کہ کلچرل شو کے انعقاد کا مقصد آبادی کنٹرول کرنے کی آگاہی دینا ہے،ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مزید کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث دو سال سے تمام سرگرمیاں معطل تھیں اس لئے کلچرل شوز ورلڈ پاپولیشن ڈے کے سلسلے کا تسلسل ہے،علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ ملکی وسائل پر بوجھ ہے اس سنگین صورتحال میں محکمہ بہبود آبادی پر دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کم آبادی کے فوائد سے عام آدمی کو آگاہ کرے،بعد ازاں کلچرل شو میں میجک شو بھی پیش کیا گیا اور آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بہترین کارکردگی کے حامل پاپولیشن افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں