14

ورلڈ کپ کے ہیرو اور سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے

شیخوپورہ،کینسر کے مرض میں مبتلا سابق اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے،نوید عالم کی صاحبزادی ہاجرہ نے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی،انہوں نے بتایا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات لاہور کے کینسر سپتال میں پہلی کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر والد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا،تاہم وہ خالقِ حقیقی سے جاملے،نوید عالم 1994کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن تھے,جب کہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے،خیال رہے کہ نوید عالم کی بیماری پر سابق اولمپئن کوسندھ حکومت کی جانب سے تعاون فراہم کرتے ہوئےبیماری کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا،اس حوالے سے سندھ حکومت کے ٹیکنیکل آفیسر فیض منگی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے علاج کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی،نوید عالم گزشتہ ایک ماہ سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے،نوید عالم پاکستان نے بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کوچ کے فرائض سرانجام دیئے،نوید عالم نے ہاکی کی بہتری کے لئے اقدامات کئے،نوجوان نسل میں قومی کھیل کے فروغ کے لئے لوکل سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کروایا،نوید عالم اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں،کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھا ئی تھی،نویدعالم نے اپنے پیچھے دو بیٹے دو بیٹاں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا،نوید عالم16ستمبر 1973کو پیدا ہوئے،نوید عالم نے 47سال کی عمر میں وفات پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں