16

ورکرز کے درینہ مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ورکرز کے درینہ مسائل کو حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے،ورکرز کی تمام گرانٹس کو فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لیبر دفتر ملتان کے دورہ کے موقع پر کیا،ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید فاروق بھی موجود تھے،اُنہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ورکرز کے حقوق کی فراہمی ذمہ داری ہے جس پر عمل درآمد کیلئے مربوط منصوبہ بندی کے تحت کام کریں گے،پنجاب کے تمام لیبر دفاتر کے سرپرائز دورے جاری رکھوں گا،اس موقع پر سیکرٹری لیبر نے ورکرز بوائز اور گرلز سکولوں کے دورے بھی کیئے اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں