10

وزیراعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی سے محمد عاصم شریف بٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی حقیقی معنوں میں پاسداری کو یقینی بنائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبرقانون ساز اسمبلی محمد عاصم شریف بٹ کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا،جس میں محمد قمر یونس، محمد اصغر، محمد سہیل بھی موجود تھے،اس موقع پر محمد عاصم شریف بٹ نے حلقہ کے مسائل کی صورتحال بارے آگاہ کیا،جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا اوران کے حلقہ کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے کیونکہ ماضی میں جس طرح سابق حکمرانوں نے کرپشن و لوٹ مار کی اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں