13

وزیراعظم عمران خان انقلابی شخصیت اور ملک کیلئے مفید سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹر حمیدہ خانم

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انقلابی شخصیت اور ملک کیلئے مفید سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے ملک وقوم کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے ثمرات جلد عیاں ہوں گے اور ان کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،آج ہمارے صنعتکار اور کاروباری شخصیات وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہ رہے ہیں جس سے معاشی بہتری آئے گی اور ملک کا تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما طاہرہ نجم کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے اس موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر طاہرہ نجم کے ہمراہ کیک بھی کاٹا،اور عمران خان کی ملک وقوم کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب میں پروین نیاز،نجمہ گیلانی،ثمینہ وقار،تانیہ عابدی،انعم ضیاء، انیلہ عبید،بلقیس زاہد،عائشہ،شبانہ حمید،یاسمین اکرم،نعیم النساء،فاطمہ نجم،بشری نے شرکت کی ڈاکٹر حمیدہ خانم نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس دور حکومت میں خواتین کے لیے بھی اہم خدمات سرانجام دیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور ملک بہتری کی جانب گامزن ہو رہا ہے طاہرہ نجم نے ڈاکٹر حمیدہ خانم کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوام کو حکومت سے جو توقعات تھیں ان کا پورا ہونا ضروری ہے تاکہ ہر شہری کو ریلیف ملے اور ون کی توقعات پوری ہوں حکومت عوام کو مہنگائی بے روزگاری میں ریلیف دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں