21

وزیراعظم عمران خان سے احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وزیراعظم کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ ان کے عہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی،اسی حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئر مین کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا نام سامنے آ رہا ہے، ان کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی مخالفت سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے بھی کی ہے،چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق ٹیسٹ کپتان رمیز راجا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے،جہاں پاکستان کرکٹ کی زبوں حالی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی،وزیراعظم سے چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات میں پی سی بی کے امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران احسان مانی نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور پر بریفنگ دی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبران کا فیصلہ کرینگے،ملاقات کے بعد احسان مانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات پر وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ آ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں