9

وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کر دیا

کراچی(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کر دیا،وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے جسے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، اللہ تعالی بھی مضبوط عزم کی قوموں کا ساتھ دیتا ہے، ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا، ہم نے آسان ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا تھا، خوشی ہے ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں،وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔ کراچی شپ یارڈ تقریب کے بعد وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ عمران خان بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں