6

وزیراعظم عمران خان کی مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی مذمت

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرکالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے غیرملکی پشت پناہی سے بنائے گئے منصوبوں کوناکام اورملک کومحفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے،ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مستونگ روڈ کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی مذمت کی ہے،وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ وہ غیرملکی پشت پناہی سے بنائے گئے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام اورملک کومحفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دینے پرسیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں