11

وزیراعظم نے2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے،پی ایم ڈی یو

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے،پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں 83 ہزار741 شکایات کو دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کارروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی،مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا،پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ 773 وفاقی اداروں کی 43 ہزار 351 شکایات کھولی جا ئیں گی جبکہ صوبائی حکومتوں کے 2450 اداروں کی 40 ہزار 415 شکایات دوبارہ تفویض کی جائیں گی،پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی،جبکہ صوبائی سطح پر پنجاب میں ہائی وے کی 1606، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی412 ، سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی874 اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں،پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں