14

وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئےایک نہیں، مختلف ناموں پرغور کریں گے،فروغ نسیم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مختلف ناموں پرغور کریں گے،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فروغ نسیم کا ردعمل، کہتے ہیں،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےآرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں، توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بار معاملہ زیربحث آیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں،وزیراعظم جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے، عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس معاملے پر آج مشاورت مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں