20

وزیراعظم کا اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس،پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، پیر کو سٹیزن پورٹل پر بچی کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ مقدمہ کےتفتیشی افسر نے کارروائی کرنے کے بجائے ان سے رشوت لی،وزیراعظم نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جاۓ ،وزیراعظم عمران خان نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں