8

وزیراعظم کی کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران کو مبارکباد

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مؤثر انداز سے نمٹنے پر این سی او سی ممبران، احساس ٹیم اور سٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کے مطابق کورونا کے دوران معیشت سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں