19

وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا،وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا،خیال رہے تابش گوہر کو معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا،تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں