20

وزیراعلیٰ پنجاب سے مشیرجاوید اختر انصاری کی ملاقات،بجٹ پاس کرانے پر مبارکباد

ملتان،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاویداخترانصاری نے ملاقات کی، اس موقع پر حاجی جاویداخترانصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کومسلسل تیسرابہترین بجٹ پاس کرانے پرمبارکباد دی اورکہا کہ سرادرعثمان بزدارعوامی وزیراعلیٰ ہیں،انہوں نے تمام عوامی پراجیکٹ کواہمیت دی ہے میرے حلقہ میں پچھتر75کروڑ کامدنی چوک فلائی آور 25پچیس کروڑ کامشتاق کالونی میں ڈسپوزل منظورکیااوران کے لئے پیسہ بھی ریلیز کردیئےجبکہ مزیدبارہ کروڑ میرے حلقہ پی پی 215میں سیوریج کی نئی لائن پرخرچ ہونگےپورے جنوبی پنجاب کاایک میرا ہی ایک ایسا حلقہ تھا جہاں پچھلے چالیس 40سالوں سے سیوریج کاگندہ پانی لوگوں کے گھروں کے سامنے کھڑاتھا،ہماری حکومت نے اس عوامی مسئلہ کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کافیصلہ کیا اورتمام حلقہ میں چالیس سال کے بعد نئی لائن ڈالی جارہی ہے تاکہ عوام کا یہ درینہ مسئلہ حل ہوسکے سابقہ حکمرانوں کے تمام منصوبے کمیشن کے گردگھومتے تھے اس لئے کوئی عوامی منصوبہ نہیں دے سکے سوائے کمیشن زدہ منصوبوں کے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں لوگوں نے اربوں روپے منتقل کئے جب عدالت شہبازشریف سے سوال پوچھتی ہے پیسہ کہاسے ایاجواب دیتے ہیں ہمیں نہیں معلوم پیسہ دینے والاکون ہے جب حمزہ شہبازسے سوال ہوتاہے اسکابھی یہ ہی جواب ہوتاہے اصل میں یہ پیسہ عوام کاتھا جوچوری ہوکران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہواعوام کواب شعورآچکاہے عوام سمجھ چکے ہیں کہ یہ فیملی لمیٹڈکمپنی فراڈ ہے ایک بھائی عوام کاپیسہ چوری کرکے ادھی فیملی سمیت لندن فرار ہے دوسرےبھائی کی ادھی فیملی چوری کے پیسوں کاپاکستانی عدالتوں میں حساب نہیں دے پارہی اگلی بار ن لیگ کاپنجاب سے اورپی پی کاسندھ سے مکمل صفایاہوگاجس طرح کے پی کے بلوچستان، گلگت بلتستان اوراب آذادکشمیرسے پچیس 25جولائی کوہونے جارہاہے2023کے جنرل الیکشن میں انکاملک سے صفایاہوگاعوام ان کی ڈرامہ بازی جان چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں