6

وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی جاوید اختر انصاری کی ملاقات

ملتان،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی،ملاقات میں ملتان کے مسائل حل کرنے کیلئے بڑا سیوریج پیکج مانگ لیا،حلقہ اپنے حلقہ پی پی 215 میں واسا ڈسپوزل کے لئے 25کروڑ کی گرانٹ اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا بھی مطالبہ کیا،جس پر وزیر اعلی پنجاب نے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے حلقے کے پیچیدہ مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ملتان اس وقت سیوریج کے مسائل سے بھرا پڑا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے ملتان کیلئے ایک بڑے سیوریج پیکج دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایم پی اے نے مزید کہا کہ پی پی 215 میں موجود تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئے جائیں تاکہ وہاں پر رہنے والے غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور اس سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی بھی تکمیل ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں حاجی جاوید اختر انصاری نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ حلقہ پی پی 215 کے علاقے مشتاق نگر میں واسا ڈسپوزل کی تعمیر کی جائے جس پر 25کروڑ لاگت آئےگی ۔ ڈسپوزل کی تعمیر سے حلقہ کے بیشتر سیوریج مسائل ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات میں معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کی جانب سے بتائے گئے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں