18

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات،پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا ٹی وی چینل شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا(PEMRA) محمدسلیم بیگ نے ملاقات کی،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، لیگل ہیڈ پیمرا طاہر تارڑ، ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور اکرم برکت اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے بھی اس موقع پر موجود تھیں،پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا ٹی وی چینل شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیاکا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،جدید دور میں میڈیا کی اہمیت اورذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،الیکٹرانک میڈیانے بہت جلد ترقی کی منازل طے کی ہیں،قومی تعمیر وترقی کیلئے ذمہ دار میڈیا کا کرداراپنی جگہ مسلمہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں