13

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے براستہ سڑک ملتان جاتے ہوئے 8 گھنٹوں میں 6 شہروں کے طوفانی دورے،انتظامیہ کو صفائی،ترقیاتی منصوبوں و دیگر امور بارے موقع پر ہدایات

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے براستہ سڑک ملتان جاتے ہوئے 8 گھنٹوں میں 6 شہروں کے طوفانی دورے کئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ستگھرہ، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال کے دورے کئے، شہروں کی صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو صفائی، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور بارے میں مو قع پر ہدایات جاری کیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوکاڑہ کے نواح میں ستگھرہ پہنچے اور میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے پر چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور ملک کے استحکام، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے میر چاکراعظم رند کے مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا ہے،مقبرے کی تزئین و آرائش کیلئے پنجاب حکومت نے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے ہیں اور پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچ قوم کیلئے یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم میر چاکر اعظم رند سے خصوصی لگاؤ اور عقیدت رکھتی ہے،پنجاب حکومت نے میرچاکر اعظم رند کے مقبرے کو بحال کرکے بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کو خیرسگالی کا پیغام دیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم دلوں کو جوڑ رہے ہیں اور اس اقدام سے بین الصوبائی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم، تحریک انصاف کے رہنما اور عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) علی اعجاز نے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔ فنکاروں نے روایتی بلوچی رقص پیش کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا۔بعد ازاں وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں صفائی کے انتظامات اوردیگرسہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کے اچھے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ علی اعجاز کی کاکردگی کی تعریف کی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کے عمدہ اقدامات پر متعلقہ ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اوکاڑہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جلد مکمل کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سول ریسٹ ہاؤس اوکاڑہ پہنچے اورلان میں ”سلور اوک پام“ کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سول ریسٹ ہاؤس میں اوکاڑہ کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی،وزیر اعلی عثمان بزدار کو پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ یکساں ترقی کے ویژن کے تحت اوکاڑہ سمیت ہر شہر کو ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے گا،اضلاع میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں،اوکاڑہ کے عوام کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ڈویلپمنٹ پیکیج لائیں گے،ترقی کے عمل میں تیزی لائیں گے اور اوکاڑہ کو پی ٹی آئی کامضبوط گڑھ بنائیں گے، صوبائی وزیر اعجاز عالم، ٹکٹ ہولڈر اشرف سوہنا اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوکاڑہ کے بعد ساہیوال پہنچے- وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال ڈویژن میں امن و امان کی صو رتحال اور ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے- عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے- ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں – تعمیراتی منصوبوں کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا- ترقیاتی منصوبے جلد ازجلد مکمل کئے جائیں -تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال سمیت صوبہ بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھروقت ویکسینیشن کورونا سے بچاؤمیں معاون ثابت ہو سکتی ہے – کورونا مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری احتیاط کریں -انہوں نے کہا کہ ماسک اور سماجی فاصلہ اختیار کر کے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملتان جاتے ہوئے ساہیوال کا اچانک دورہ کیااورشہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیااور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کی ہدایت کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال شہر کی سڑکوں کی تعمیرومرمت جلد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ساہیوال اور دیگر شہرو ں کے عوام کو بہترمعیارزندگی فراہم کرنا چاہتے ہیں -شہری علاقوں میں نکاسی آب کی سہولتوں کو بہتربنایا جا رہا ہے اور اے ڈی بی کی معاونت سے ساہیوال میں میونسپل سروسز میں بہتری لا رہے ہیں -بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان جاتے ہوئے اچانک چیچہ وطنی شہر کا رخ کر لیا اور مختلف علاقوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ چیچہ وطنی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم ہو گئے- انہو ں نے چیچہ وطنی شہر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر بھی اظہار برہمی کیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے چیچہ وطنی کے بعض علاقو ں میں پانی کھڑا دیکھ کر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے حکم پر عمل کیا جائے -وزیر اعلی نے کہا کہ چیچہ وطنی شہر کی سڑکوں کا پیچ ورک جلدی مکمل کیا جائے- چیچہ وطنی سمیت ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں خرابی ہرگز برداشت نہیں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی آمد پر پانی کا چھڑکاؤ”آئی واش“(بصری دھوکا) ہے،ڈرامے ماضی میں چلتے تھے، ایسے ڈرامے برادشت کرتا ہوں نہ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان جاتے ہوئے میاں چنوں شہر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ اور شہری سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا -وزیراعلی عثمان بزدار نے صفائی کی تسلی بخش صورتحال پر انتظامیہ کو شاباش دی اور کہا کہ میاں چنوں میں صفائی کے انتظامات اور سٹرکوں کی اچھی صورتحال پر دلی خوشی ہوئی ہے،میں آج مختلف شہروں کے دورے کر رہا ہوں۔عوام کے مسائل کا حقیقی ادراک فیلڈ وزٹ سے ہوتا ہے.ملتان جاتے ہوئے ابھی مزید شہروں کے وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال میں پیپلز کالونی اوردیگر علاقوں کا دورہ کیا اور خانیوال شہر میں صفائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانیوال شہرمیں صاف ستھری اور عمدہ سڑکیں دیکھ کر سراہا اور کہا کہ خانیوال میں صفائی اور سڑکوں کی صورتحال دیکھ کر اطمینان ہوا-خانیوال کے ڈپٹی کمشنر اورانتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں – خانیوال سمیت ہر شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں -شہروں میں صفائی بنیادی ضرورت ہے، فرض شناس ورکروں کوسراہتاہوں -ہر ضلع میں جا کر صفائی اور دیگر امور کا خود جائزہ لوں گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس خانیوال پہنچے اور لان میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کی-وزیر اعلی نے اس موقع پر خانیوال کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی -چیف وہپ پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ، ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں